وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو

بیجنگ ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے ہماری افغانستان میں قیام امن کے لیے کاوشوں کو سراہا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام کے لئے فریقین کو مذاکرات پر لانے پر پاکستان کی پرزور ستائش کی ہے، پاکستان اور ایران کے مابین اب جو نقطہ نظر میں یگانگت اور یکسوئی ہے وہ پہلے کبھی نہ تھی۔وہ منگل …

بیجنگ ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے ہماری افغانستان میں قیام امن کے لیے کاوشوں کو سراہا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام کے لئے فریقین کو مذاکرات پر لانے پر پاکستان کی پرزور ستائش کی ہے، پاکستان اور ایران کے مابین اب جو نقطہ نظر میں یگانگت اور یکسوئی ہے وہ پہلے کبھی نہ تھی۔وہ منگل کو بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے چارملکی دورے کا بنیادی مقصد خطے کے اہم ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو بڑھانا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے کابل اور تہران کا دورہ کیا اور پھر بیجنگ اور اب انشاء اللہ ماسکو روانہ ہوںگا، میری چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی جس میں ہم نے افغانستان کی صورتحال، حال ہی میں ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات اور آٹھویں باہمی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دو