وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں بین الوزارتی اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن و اسٹرٹیجک پالیسی پلاننگ ڈاکٹر معید یوسف ، وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، سیکرٹری خارجہ سہیل …

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں بین الوزارتی اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن و اسٹرٹیجک پالیسی پلاننگ ڈاکٹر معید یوسف ، وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو میڈیا کے ذریعے دنیا بھر کے سامنے لانے اور اہم خارجہ پالیسی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تبادلہءخیال کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت 5 آگست سے مسلسل کرفیو کے ذریعے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے، اس پر مستزاد یہ کہ مواصلاتی بلیک آو¿ٹ اور دیگر پابندیوں کے ذریعے ان کی آواز کو دبا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچانے کیلئے پر عزم ہے، کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل سمیت دنیا کے ہر بڑے فورم تک پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بین الاقوامی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو سامنے لا رہا ہے اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو دعوت_فکر دے رہا ہے۔ اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کو از سر نو فعال اور متحرک بنانے اور عالمی نوعیت کی تحقیق کو فروغ دینے کیلئے مختلف انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں