وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اوماڑا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ ایران پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ایران کا دورہ شیدول کے مطابق اتوار کو طے ہے …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اوماڑا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ ایران پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ایران کا دورہ شیدول کے مطابق اتوار کو طے ہے جس کے دوران دونوں ملکوں کی قیادت مذاکرات کرے گی اور سرحد کے تحفظ سے مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ایک میکانزم تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل حالات میں ایران کی حمایت کی ہے اور ہم اسی قسم کی توقع ان سے بھی رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انٹیلی جنس بنیادوں پر ایران کے ساتھ قابل عمل شواہد کا تبادلہ کیا ہے اور امید ہے کہ ایران اپنی سرزمین سے پاکستان مخالف ہونے والی کارروائیوں کے سدباب کے لیے پاکستان مخالف عناصر کے خلاف اہم کارروائیاں کرے گا، یہاں تک کہ سرحد پار پاکستان مخالف تربیتی کیمپوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے اور انہیں پاکستانی قوم کے جذبات سے آگاہ کیا ہے، جنہوں نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں پاکستان کو اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Reply