اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی کے اقدامات کی وجہ سے پورے بھارت میں آگ لگ چکی ہے، بھارت میں لوگ سراپا احتجاج ہیں، بھارت میں واضح تقسیم نظر آ رہی ہے، تقسیم اب مذہب اور زبان تک نہیں بلکہ اب ایک نظریے کی تقسیم ہو چکی ہے، آر ایس ایس کی سوچ اور ہندوتوا کے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی کے اقدامات کی وجہ سے پورے بھارت میں آگ لگ چکی ہے، بھارت میں لوگ سراپا احتجاج ہیں، بھارت میں واضح تقسیم نظر آ رہی ہے، تقسیم اب مذہب اور زبان تک نہیں بلکہ اب ایک نظریے کی تقسیم ہو چکی ہے، آر ایس ایس کی سوچ اور ہندوتوا کے عزائم سے بھارت تقسیم ہوچکا ہے، عالمی میڈیا میں ہندوتوا سے متعلق بحث جاری ہے، دنیا بھر کا میڈیا بھی اس وقت مودی کی اصل صورت دیکھ رہا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے 5 اگست کے اقدامات اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کو قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے، دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہٹلر اور مودی سرکار کی آر ایس ایس کی سوچ میں مماثلت ہے، آسام میں نازی دور کی طرح کے حراستی مراکز آسام میں بنائے جا رہے ہیں، پہلے دنیا نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا لیکن اب دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت میں آگ لگ چکی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں واضح تقسیم نظر آ رہی ہے، تقسیم اب مذہب اور زبان تک نہیں بلکہ اب ایک نظریے کی تقسیم ہو چکی ہے، ایک طرف لوگ سیکولر بھارت کا پرچار کر رہے ہیں اور دوسری طرف ہنداتوا سوچ مسلط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ بات مقبوضہ کشمیر تک محدود تھی لیکن آسام، 5 اگست کے اقدامات، بابری مسجد کیس کا فیصلہ، شہریت کے متنازعہ قانون، جامعہ اسلامیہ اور علی گڑھ یونیورسٹی کے واقعات نے نوجوان طبقہ کو چونکا دیا ہے جو اب باغی ہو کر سڑکوں پر آ گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت پروپیگنڈا کر رہی ہے کہ کانگریس ہوا دے رہی ہے ، کوئی ہوا نہیں دے رہا، مودی کے اقدامات کی وجہ سے سب ہوا، بی جے پی نے خود بھارت کو تقسیم کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ، بی جے پی نے الیکشن سے پہلے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، جارکھنڈ میں بی جے پی کو عوام نے مسترد کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خدشہ ہے کہ بھارت اندرونی بحران سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر کوئی حرکت کریگا اور فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر الزام لگائے گا، ایل او سی پر بھارت کی تازہ تعیناتیاں دیکھنے سے اس کی حرکات کا اندازہ ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری سمیت پی فائیو ارکان اور اقوام متحدہ کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ۔







