وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت

108

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے اس افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور
زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ہے۔