وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان اور جنرل سیکرٹری ارشد وقاص چھجڑا کو ان کی …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان اور جنرل سیکرٹری ارشد وقاص چھجڑا کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ وزیر خارجہ ی نے نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ ملتان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بار ایسوسی ایشنز نے قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی بقا اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے -انہوں نے کہاکہ ملتان کے وکلاءنے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ۔اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ وکلاءکی فلاح و بہبود کیلئے اور اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں ، انہوں نے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ملتان کی کامیابی کے لیئے نیک تمناو¿ں کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply