وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 2روزہ دورے پراومان روانہ ہوگئے

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 2روزہ دورے پر اومان روانہ ہو گئے۔ عمان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اومان قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر خارجہ عمانی ہم منصب کے ہمراہ جوائنٹ منسٹیریل کمیشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ کمیشن کا یہ اجلاس 9 سال کے بعد منعقد ہورہا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 2روزہ دورے پر اومان روانہ ہو گئے۔ عمان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اومان قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر خارجہ عمانی ہم منصب کے ہمراہ جوائنٹ منسٹیریل کمیشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ کمیشن کا یہ اجلاس 9 سال کے بعد منعقد ہورہا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اومان میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ اومان دونوں ممالک کے مابین اقتصادی، تجارتی، تکنیکی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔