وزیر خارجہ کا انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے دورہ میں محقیقین سے خطاب ،وزیر خارجہ نے انسٹی یٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بین عالمی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو انسٹییٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس )کے دورہ کے موقع پر کہی۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بین عالمی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو انسٹییٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس )کے دورہ کے موقع پر کہی۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے صدر آئی آر ایس ایمبیسڈر ندیم ریاض نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا ۔وزیر خارجہ نے انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے ۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے محققین سے خطاب بھی کیا ۔وزیر خارجہ نے انسٹییٹوٹ کی نئی عمارت میں منتقلی پر پریذیڈنٹ ایمبیسڈر ندیم ریاض اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انسٹی یٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی نئی عمارت تکنیکی حوالے سے مکمل فنکشنل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیزکی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے،ہمیں خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بین عالمی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا۔اس ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے ہم ہر ممکن کوشش اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔وزیر خارجہ ۔ے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال خصوصی توجہ کی متقاضی ہے ان بدلتے ہوئے حالات میں ہمیں بہترین حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔اکیسویں صدی کو ایشا کی صدی کہا جاتا ہے جہاں چین ایک بڑی معاشی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے ہمیں اس حوالے سے بھی چین کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ اور علاقائی استحکام کیلئے اپنی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔وزیر خارجہ نےانسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور انسٹییٹوٹ کے صدر کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید خبریں