وزیر خارجہ کا ظفر زبیری کے انتقال پر اظہار تعزیت

113
پاکستان کی سیاسی قیادت اورپاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ظفر زبیری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

جمعرات کو وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظفر زبیری کے انتقال کی خبر سن کر دل گرفتہ ہوں،ظفر زبیری کے انتقال سے تحریک انصاف ایک مخلص اور بے لوث کارکن سے محروم ہو گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے ظفر زبیری کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔