لندن۔15ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے 10 ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کی پہلی وزارتی ٹاسک فورس کے نئے ممبران کے اجلاس کی صدارت کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ٹاسک فورس نے اپنی ترجیحات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں نوجوانوں کے امور کو ترجیحات میں شامل کیا جائے گا۔
مندوبین نے 10 ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کو احسن طریقے سے چلانے پر پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی 10 ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ اختتام پذیر ہوگئی۔