وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو 16 تا 31 جنوری 2017ءکیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور اوگرا نے 92 رون پٹرول کی قیمت میں 1.77روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 14.31 روپے لٹر اور …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو 16 تا 31 جنوری 2017ءکیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور اوگرا نے 92 رون پٹرول کی قیمت میں 1.77روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 14.31 روپے لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10.11 روپے فی لٹر کے اضافہ کی تجویز پیش کی۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت کی روشنی اور عام آٰدمی کی جانب سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کے زیادہ استعمال کے باعث ان کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا اور ان کی پرانی قیمت ہی 31 جنوری2017 ءتک بحال رکھی گئی ہے۔

Leave a Reply