وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے وفد سے ملاقات، ملاقات جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گونررز بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی یوکوہاما ۔ 05 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایشیائی ترقیاتی …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے وفد سے ملاقات

مزید خبریں
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے وفد سے ملاقات، ملاقات جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گونررز بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی
یوکوہاما ۔ 05 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گونررز بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے قابل اعتماد ترقیاتی شراکتدار کے طور پر کردار کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے وفدکو پاکستان کے مثبت اقتصادی اعشاریوںاور ملک میں مجموعی معاشی استحکام و پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ اور پاکستان انفراسٹرکچر بینک جیسے اقدامات کے بارے میں بھی بتایاکہ ۔ اسحاق ڈار نے اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کاا ظہار کیا۔اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے وفد نے پاکستان میں شاندار اقتصادی بحالی کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کاتعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔








