اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے برادر اسلامی ملک ترکیہ اور شام میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے پاکستانی عوام ،تاجروں اور سرمایہ کاروں ومخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترکیہ میں 7.8شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث ملک کے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، لہٰذا ترکیہ کی امداد کے لئے خصوصی فنڈ تشکیل دیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ امدادی فنڈ کے لئے نیشنل بینک میں اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے، کابینہ ارکان فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے، بزنس کمیونٹی سے گزارش ہے کہ وہ بھی پرائم منسٹر ریلیف فنڈ ترکیہ کے اکاؤنٹ نمبر جی 12166 میں عطیات دیں اور اپنے چیمبرز میں چندہ اکھٹا کریں، عطیات پر ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب آیا جس کے بعد ہم نے عالمی کانفرنس میں 10 ارب کی امداد کے وعدے حاصل کیے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بھی بری طرح متاثر ہوا، ہماری معیشت کو بہت نقصان پہنچا جب کہ سیلاب میں ترکیہ نے پاکستان کی دل کھول کر مدد کی۔ترکیہ میں خوفناک زلزلے پر اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر ملک نے ہمیشہ ہردکھ میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور مخیر حضرات پر بھی لازم ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے برادر ملک کا ساتھ دیں اور ان کا ہرقسم کا امداد دل کھول کریں میں ان تمام لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ وہ ا س فنڈ میں حصہ ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے اور ملک کی معیشت کو تقریباً عالمی اداروں کی طرف رپورٹ کے مطابق 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی گزارش پر جنیوا میں ایک عالمی ڈونر کانفرنس منعقد کروایا جس میں تقریبا 10ارب ڈالر سے زائد مختلف ممالک اور عالمی شراکت داروں نے امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ورچوئل بات چیت کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی/چیئرمین آر آر ایم سی اشفاق یوسف تولہ، چیئرمین ایف بی آ عاصم احمد اور ممبران ایف بی آر بھی موجود تھے۔جبکہ سلیمان چاولہ، ایس وی پی، ایف پی سی سی آئی، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، نعیمہ انصاری، صدر اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، عرفان صدیقی صدر اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، عارف احسان ملک چیئرمین آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، محمد علی ٹبہ چیئرمین، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، چیئرمین، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن عبدالرحیم ناصر، زیاد بشیر، چیئرمین گل احمد، محمد علی ٹبہ۔ خرم مختار، اپٹما، فرخ حسین خان، ایم ڈی/سی ای او، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، علی حسام اصغر چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان، چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، چوہدری محمد ذکا اشرف، سی ای او نیشنل فوڈز لمیٹڈ ابرار حسین ، محمد اورنگزیب، صدر ایچ بی ایل، صدر فیصل بینک لمیٹڈ اور دیگر بینکوں کے سربراہان اور تاجروں نے ورچوئل طور پر ہونے والی بات چیت میں شرکت کی۔