اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت منی لانڈرنگ اور غیر قانونی چینلز کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے سدباب کیلئے مو¿ثر اقدامات کرے گی اور ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو متعلقہ قوانین میں ترامیم کے ذریعے مضبوط بنایا جائے گا۔ وہ پیر کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے …
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت منی لانڈرنگ اور غیر قانونی چینلز کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے سدباب کیلئے مو¿ثر اقدامات کرے گی اور ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو متعلقہ قوانین میں ترامیم کے ذریعے مضبوط بنایا جائے گا۔ وہ پیر کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری وزارت قانون و انصاف، سیکرٹری تجارت، قائم مقام سیکرٹری خارجہ، گورنر سٹیٹ بینک، سپیشل سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری فنانس، ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیب کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔








