اسلام آباد ۔16جنوری(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں کمی کی ہے اور سارا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا‘ کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل پر ٹیکسوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے‘ ماضی کی حکومت نے ٹیکسوں میں کمی نہیں کی‘ ہمیں سیاست کرتے ہوئے حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایوان بالا میں اظہار خیال
اسلام آباد ۔16جنوری(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں کمی کی ہے اور سارا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا‘ کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل پر ٹیکسوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے‘ ماضی کی حکومت نے ٹیکسوں میں کمی نہیں کی‘ ہمیں سیاست کرتے ہوئے حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک حالیہ معاملے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے صورتحال بتانا چاہتا ہوں۔ اوگرا اس حوالے سے اپنی سمری حکومت کو بھجواتی ہے۔ 15 دن کی جو سمری اتوار کو اوگرا سے وزارت پٹرولیم کے ذریعے آئی ان کی ورکنگ کے لحاظ سے جو اضافہ تجویز کیا گیا۔ 12 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دسمبر سے بڑھی ہیں۔ حکومت نے سات ماہ میں قیمتوں کو مستحکم رکھا اس کے نتیجے میں 70 سے 80 ارب کا ایف بی آر کا ریونیو کم ہوا۔ فیصلہ ہوا کہ کیروسین آئل کی قیمت کو نہ بڑھایا جائے کیونکہ یہ غریب ترین لوگ استعمال کرتے ہیں۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ڈیزل میں دو روپے اضافہ کیا گیا۔ کچھ بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ پٹرول کا بوجھ عوام پر آیا ہے۔ جن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں ان سے 15 دن میں پونے تین ارب کا بوجھ حکومت پر آئے گا۔









