وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے سٹیزن چارٹر کا اجراءکردیا

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے سٹیزن چارٹر کا اجراءکردیا ہے ۔ جمعرات کو یہاں اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ سٹیزن چارٹر 30 سہولیات شہریوں کو فراہم کر رہا ہے، اسلام آباد کو ماڈل شہر بنائیں گے، بجٹ کا زیادہ تر حصہ اسلام آباد میں …

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے سٹیزن چارٹر کا اجراءکردیا ہے ۔ جمعرات کو یہاں اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ سٹیزن چارٹر 30 سہولیات شہریوں کو فراہم کر رہا ہے، اسلام آباد کو ماڈل شہر بنائیں گے، بجٹ کا زیادہ تر حصہ اسلام آباد میں سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کی بھرتی کا معیار بہتر کیا جا رہا ہے،پولیس کے جوانوں کواینٹی ریاٹ اور کاو¿نٹر ٹیرارزم کی تربیت دی جارہی ہے، پولیس کیلئے الگ ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ سول انتظامیہ کو رہائشی سہولیات دی جائیں گی، ڈھائی ارب روپے ٹرانسپورٹ منصوبہ کیلئے رکھے گئے ہیں ، ساڑھے تین ارب کی لاگت سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ساٹھ کروڑ سے پانی کے زیر زمین پائپ ڈالے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ چڑیا گھر کیلئے 20 کروڑ اور پارکوں کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی ترقی ہوئی ہے۔ اسلام آباد کو سیاحوںکا شہر بنائیں گے۔ سول اور پولیس کے اداروں میں محنتی افراد کو ایوارڈ ملنے چاہیں۔