وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا 6 ستمبر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، یہ دن ہمیں ان شہداءاور غازیوں کے لازوال حوصلے اور بہادری کے کارناموں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کی بے مثال حمایت کے ساتھ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا‘ یہ ان جوانمردوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، یہ دن ہمیں ان شہداءاور غازیوں کے لازوال حوصلے اور بہادری کے کارناموں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کی بے مثال حمایت کے ساتھ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا‘ یہ ان جوانمردوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے جرا¿ت و استقلال کی نئی داستانیں رقم کیں جو ہمارے لئے باعث فخرہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6 ستمبر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہم 1965کے شہداءکی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ہمیں ان کی قربانیوں میں پنہاں اس پیغام کو نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمیں اپنے ملک کومضبوط اور اقوام عالم میں عظیم مقام دلانے کے لئے انتھک محنت اور لگن سے کام کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہ عز م کرنا ہے کہ ہم پاکستان کوایک خوشحال اوراسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے انتھک محنت کریں گے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ ہماری راہنمائی اور نگہبانی فرمائے۔

مزید خبریں