وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی پی آئی اے کے مرحوم پائلٹ سجاد گل کے گھر آمد،ورثاءسے اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ پی آئی اے کے طیارہ حادثہ کا شکار ہونے والے مرحوم پائلٹ سجاد گل کے گھر گئے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے مرحوم کے ورثاءسے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی کی، پائلٹ سجاد گل کے جانے پر دلی رنج ہوا۔ منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ پی آئی اے کے طیارہ حادثہ کا شکار ہونے والے مرحوم پائلٹ سجاد گل کے گھر گئے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے مرحوم کے ورثاءسے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی کی، پائلٹ سجاد گل کے جانے پر دلی رنج ہوا۔ منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اہلخانہ سے اظہار افسوس نے کیا کہ اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر داخلہ نے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کی تکلیف کا اندازہ کوئی نہیں کر سکتا، یہی دعا ہے کہ خدا آپ کو ہمت دے، اس حادثہ میں ہم نے قیمتی جانوں کی صورت میں قومی اثاثے کھو دیئے۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کیپٹن سجاد گل کی وفات نہ صرف پی آئی اے بلکہ تمام ملک کےلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے آخری لمحہ تک اپنی پوری کوشش کی لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ وزیر داخلہ نے مرحوم کے والد کو یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق حادثہ کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہوں گی۔ مرحوم کے والد نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ ایسے بیانات دینے سے اجتناب کریں جس سے مرحوم کے اہلخانہ کی دل آزاری ہو۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے جذبات اور احساسات کا بھی خیال کیا جائے، انکوائری کے 90 دن مکمل ہونے دیں۔ مرحوم کے والد نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ سب کو اپنے حفظ و امان اور ہمیں اس طرح کے سانحوں سے محفوظ رکھے۔