اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیر داخلہ بذریعہ خصوصی ہیلی کاپٹر وانا (جنوبی وزیرستان) پہنچ گئے۔ آئی جی ایف سی کے پی ساتھ میجر جنرل محمد عمر بشیرنے ہیڈ کورٹر آمد پر خوش آمدید کہا۔وزیر داخلہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور شہداء کے لئے دعا کی۔ آئی جی ایف سی کے پی (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ کو وزیرستان سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں یاد گاری پودا بھی لگایا اور وٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔