اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے سینئر صحافی فخر الرحمٰن کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فخرالرحمن اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی فخرالرحمن کو والدہ کے انتقال کا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ و ہمت دے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔