وزیر داخلہ شیخ رشید نےوفاقی دارلحکومت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید کا وفاقی دارلحکومت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس ، آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ پیر کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارلحکومت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کی اطلاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فائرنگ واقعہ میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شہید پولیس کانسٹیبل اور زخمی اہلکاروں کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کانسٹیبل کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔