اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر پاکستان ائیر فورس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیمور ویپن سسٹم سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک اور قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس …
وزیر داخلہ محسن نقوی کا تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر پاکستان ائیر فورس کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر پاکستان ائیر فورس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیمور ویپن سسٹم سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک اور قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمدبابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے دفاعی میدان ایک اور کامیابی حاصل کی ہے، ملکی دفاع کے لیے ایک اہم سنگِ میل پر عبور کرنے پر پی اے ایف کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم قومی خود انحصاری کی مضبوط علامت ہے، سائنسدانوں اور انجنیئرز کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ تیمور ویپن سسٹم سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔








