وزیر داخلہ محسن نقوی کا فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔