وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، ‎دوطرفہ تعاون بڑھانےاور سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات، ‎دوطرفہ تعاون بڑھانےاور سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نے ڈپلومیٹک انکلیومیں سعودی عرب کے سفارتخانہ آمد‎ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات‎دوطرفہ تعاون …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات، ‎دوطرفہ تعاون بڑھانےاور سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نے ڈپلومیٹک انکلیومیں سعودی عرب کے سفارتخانہ آمد‎ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات‎دوطرفہ تعاون بڑھانےاور سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی سفیر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برما کے مسلمانوں کے لیگل سٹیٹس کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔

سعودی سفیر نے مسئلے کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا،اس ضمن میں باضابطہ معاہدے پر اگلے ہفتے سعودی عرب میں دستخط کئے جائیں گے۔ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی سفیر نے کہا کہ ‎پاکستان کے عوام سے گہرے تعلقات پر فخر ہے۔‎وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔