اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع لکی مروت میں 'فتنہ الخوارج' کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ وارانہ کارروائی کرتے ہوئے 4 خارجیوں کو جہنم واصل کر کے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔ انہوں …
وزیر داخلہ محسن نقوی کی لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو شاباش، 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کو سراہا
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع لکی مروت میں ‘فتنہ الخوارج’ کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ وارانہ کارروائی کرتے ہوئے 4 خارجیوں کو جہنم واصل کر کے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔
انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم فورسز کی ان قربانیوں اور کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کی بھرپور حمایت سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور شر پسندوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔









