اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔صوبائی انتظامیہ محلے اور مساجد کی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی بیانیہ تشکیل دینے کے لئے صوبے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کے بارے میں جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔صوبائی انتظامیہ محلے اور مساجد کی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی بیانیہ تشکیل دینے کے لئے صوبے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کی انتظامیہ اوروزارت کے حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزےر نے کہاکہ بین الصوبائی وزارتی پلیٹ فارم تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ صوبے وفاق کے ساتھ باہمی ربط کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنا سکیں، صوبوں اور وفاق کے درمیان مربوط نظام قائم ہو تاکہ کسی بھی ادارے کا دائرہ کار متاثر نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے جو ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاءکے لئے لڑی جا رہی ہے، وزیر داخلہ کا جرائم اور دہشتگردی کے حوالے سے نیشنل ڈیٹابیس بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو مربوط بنایا جائے تاکہ بہتر نتائج نکل سکیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے مداراس اور مساجد کی رجسٹریشن کے عمل کو طے شدہ طریقہ کار پر یقینی بنائیں،صوبائی سطح پر علماءو مشائخ کے ساتھ ملکر انتہا پسندی کے خلاف حکمت عملی مزید موثر بنائی جائے،صوبے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اپنی تجاویز سے وفاق کو آگاہ کریں۔








