وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔10جنوری(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح سے چار افراد کے اغوا ہونے کے واقعات کی تفتیش جاری ہے‘ کچھ شواہد سامنے آئے ہیں جنہیں قبل از وقت افشا کرنے سے تفتیش پر اثر پڑے گا‘ پنجاب حکومت بھی ان واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے‘ تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا‘ پہلی ترجیح …

اسلام آباد ۔10جنوری(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح سے چار افراد کے اغوا ہونے کے واقعات کی تفتیش جاری ہے‘ کچھ شواہد سامنے آئے ہیں جنہیں قبل از وقت افشا کرنے سے تفتیش پر اثر پڑے گا‘ پنجاب حکومت بھی ان واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے‘ تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا‘ پہلی ترجیح ان افراد کی بحفاظت واپسی ہے‘ کسی کو لاپتہ کرنے کی پالیسی حکومت پاکستان کی ہے نہ ایسی کوئی بات برداشت کی جائے گی‘ بہت سی خرابیاں اس دور کی ہیں جب پالیسیاں کہیں اور بنتی تھیں‘ سیاسی تقاریر اور پوائنٹ سکورنگ کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں کے دائرہ کار کو مدنظر رکھنا چاہیے‘ 11 سال بعد دہشتگردی کے سب سے کم واقعات 2016ءمیں ہوئے ہیں‘ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی سمیت مختلف معاملات پر وزارت داخلہ میں 142 سے زائد اجلاس ہوئے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس میں 44 اجلاس ہوئے‘ دنیا بھر میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان میں کم ہو رہی ہے‘ یہ سب کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے‘ میرے بارے میں بات کرنے والوں کو جواب کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومتیں بنتی رہتی ہیں‘ کسی نے ہمیشہ حکومت میں نہیں رہنا‘ اہم ایشوز پر سیاست اور پارٹی وابستگی کو ایک طرف رکھ کر بات کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply