وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کا نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ

وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کا نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار روبینہ نامی خاتون کے بارے میں کوائف فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتار روبینہ نامی خاتون کے …

وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کا نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ
مقبوضہ کشمیر میں گرفتار روبینہ نامی خاتون کے بارے میں کوائف فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتار روبینہ نامی خاتون کے بارے میں کوائف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی کہ متعلقہ خاتون کا جو ایڈریس اب تک سامنے آیا ہے نادرا وہاں سے اصل حقائق معلوم کرکے مکمل رپورٹ منگل تک وزارت داخلہ کو پیش کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply