راولپنڈی ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے عمل کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی سنگین خلاف ورزیاں کرکے بھارت جان بوجھ کر علاقائی امن و استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان …
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے عمل کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی سنگین خلاف ورزیاں کرکے بھارت جان بوجھ کر علاقائی امن و استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان نے مری مذاکرات اورپاکستان میں ہونے والے ہارٹ آف ایشیاءاجلاس کے ذریعے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی سنجیدہ کوششیں کیں لیکن بڑے واقعات نے اس بات چیت کو آگے بڑھنے نہیں دیا، ملک کو درپیش اہم چیلنجز پرسیاسی و عسکری قیادت ایک پیچ پر ہیں، امریکہ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ افغانستان میں امن کےلئے پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور روس کو بھی ساتھ لیکر چلنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیوں کے بعد بھی مغرب ہماری قربانیوں کے اعتراف سے گریز کر رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کے بعد پوری دنیا کو بتادیا ہے کہ پاک فوج کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سب سے زیادہ تجربہ ہے، نصف افغانستان پر افغان حکومت کا کنٹرول نہیں ہے، افغانستان میں داعش کی موجودگی بھی ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے، پاک فوج اپنی سرحدوں کے اس پار بھی نقل و حرکت مانیٹر کرنے کےلئے 24گھنٹے چوکس ہے اور ہر قسم کی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائے گا، عالمی سطح پر ہونے والی ری الائمنٹ سے باخبر ہیں ہیں، ہر سطح پر اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ وہ جمعرات کو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔








