وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنڈروٹ اور کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنڈروٹ اور کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا مقصد پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہن میں رکھنا ہو گی کہ پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کو شکست دی ہے اسی طرح بھارتی جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دے گا ۔

مزید خبریں