اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک کے تمام حصوں سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی تمام خفیہ پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے …
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک کے تمام حصوں سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی تمام خفیہ پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی باقیات کے جڑ سے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج کی یہ سب سے اہم ترین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کریں۔








