اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیرخان نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر پانچ رکنی وفد کے ہمراہ اسلامی ممالک کے انسداد دہشت گردی کے بارے میں فوجی اتحاد کے پہلے اجلاس میں شرکت کی جو کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ولی عہد محمد بن سلمان نے کی۔ اجلاس کے دوران وزیردفاع …
وزیر دفاع خرم دستگیرخان کی اسلامی ممالک کے انسداد دہشت گردی کے بارے میں فوجی اتحاد کے پہلے اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیرخان نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر پانچ رکنی وفد کے ہمراہ اسلامی ممالک کے انسداد دہشت گردی کے بارے میں فوجی اتحاد کے پہلے اجلاس میں شرکت کی جو کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ولی عہد محمد بن سلمان نے کی۔ اجلاس کے دوران وزیردفاع نے دہشت گردی اور شدت پسندی کی لعنت کے خاتمہ کےلئے شراکت داری کے قیام کے سلسلے میں سعودی قیادت کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں پاکستان کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی اور ان کوششوں کے خدوخال بیان کئے اور بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات کے باوجود مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے انسداد دہشت گردی کے پاکستان کی کامیاب آپریشن کا ذکر کیا اور اجلاس کے شرکاءاور منتظمین کو انسداد دہشت گردی کےلئے جامع نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں بتایا اور اس شعبہ میں پاکستان کی مہارت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے چاروں بڑے ڈومینز کے بارے میں اپنے تجربے اور صلاحیتوں سے آئی ایم سی ٹی سی فورم کو آگاہ کرنے کیلئے تیار ہے۔








