اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ءمیں اقتدار کے حصول کے بعد توانائی اور دہشت گردی کے بڑے مسائل پر قابو پانے کے علاوہ بے مثال ترقی بھی کی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد …
وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ءمیں اقتدار کے حصول کے بعد توانائی اور دہشت گردی کے بڑے مسائل پر قابو پانے کے علاوہ بے مثال ترقی بھی کی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کے حل کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کو ان مسائل سے سے نکال کر ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے حکومتی صوبے خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔








