وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جمہوریہ تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جمہوریہ تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جمہوریہ تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ ناصردین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

انہوں نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت اور اس کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ افغانستان کے پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان اور تاجکستان دونوں کو ایک جیسے سیکیورٹی چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے۔

پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلح افواج کے درمیان دوستانہ کھیلوں کے مقابلوں اور دونوں ممالک کے خصوصی مواقع پر باہمی بنیادوں پر فوجی بینڈ کی نمائش کی تجویز پیش کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور کے علاوہ دفاعی تعاون میں اضافہ کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تاجک سفیر نے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا عہد کیا۔