وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں اظہار خیال

بھارت مسئلہ کشمیر اور آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں اظہار خیال اسلام آباد ۔16جنوری(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر ‘ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا اور اپنی سیاسی ضرورتوں کے تحت کشیدگی برقرار رکھنا چاہتا ہے‘ …

بھارت مسئلہ کشمیر اور آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔16جنوری(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر ‘ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا اور اپنی سیاسی ضرورتوں کے تحت کشیدگی برقرار رکھنا چاہتا ہے‘ اسی لئے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ اورسرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے رچا رہا ہے‘ سرجیکل سٹرائیک کی اگر واقعی کوئی کوشش کی تو ایسا جواب دیں گے کہ وہ جعلی سرجیکل سٹرائیک کی بات کرنا بھی بھول جائے گا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سینیٹر سحر کامران کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ ارکان نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے حکومت کے بھی یہی خیالات ہیں۔

Leave a Reply