وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بلوچستان کے علاقہ ماشکی میں مزدوروں پر فائرنگ کےواقعہ پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ وزارت صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر صحت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہدا ماشکی کو آبائی علاقوں میں تکریم کیساتھ منتقل کرنے کے انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب کا بلوچستان میں مزدوروں پر فائرنگ کےواقعہ پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بلوچستان کے علاقہ ماشکی میں مزدوروں پر فائرنگ کےواقعہ پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ وزارت صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر صحت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہدا ماشکی کو آبائی علاقوں میں تکریم کیساتھ منتقل کرنے کے انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر شہدا کی میتوں کی آبائی علاقوں میں منتقلی کے عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پوری قوم کی ہمدردیاں اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سوگواران کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔آپریشن شعبان سفاک خوارج کی سرکوبی تک جاری رہے گا۔








