وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کا 1931 کے شہداء کو خراجِ عقیدت

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے 1931 کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ پیر کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو کشمیری شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر حریت کی لازوال تاریخ رقم کی، شہداء کی قربانیاں کشمیریوں کے وقار، بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت …

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے 1931 کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ پیر کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو کشمیری شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر حریت کی لازوال تاریخ رقم کی، شہداء کی قربانیاں کشمیریوں کے وقار، بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں سنگِ میل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر و استبداد اور عسکری محاصرہ بھی کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کو نہیں توڑ سکا، مقبوضہ وادی کا آبادیاتی اور سیاسی تشخص تبدیل کرنے کی بھارتی کوششیں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے۔

مزید خبریں