وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس میں شرکت کےلئے بارسلونا پہنچ گئیں

وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس میں شرکت کےلئے بارسلونا پہنچ گئیں پاکستان کو ” ڈیجیٹل پاکستان“ بنانے کے لئے حکومت انتہائی پرعزم ہے، انوشہ رحمان بارسلونا ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سپین میں منعقدہ جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2017ءمیں شرکت کے لئے بارسلونا پہنچ گئی ہیں۔ انہیں جی ایس ایم اے …

وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس میں شرکت کےلئے بارسلونا پہنچ گئیں
پاکستان کو ” ڈیجیٹل پاکستان“ بنانے کے لئے حکومت انتہائی پرعزم ہے، انوشہ رحمان

بارسلونا ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سپین میں منعقدہ جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2017ءمیں شرکت کے لئے بارسلونا پہنچ گئی ہیں۔ انہیں جی ایس ایم اے کی طرف سے عالمی وزارتی پروگرام برائے 2017ءمیں شرکت کرنے اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے نمایاں ترقی پر خیالات پیش کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ پروگرام میں دنیا بھر سے وزرائ‘ چیف ایگزیکٹو افسران اور ریگولیٹرز شمولیت کرتے ہیں اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے موبائل سیکٹر کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور نادر مواقعوں کے حصول پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ ”ڈیجیٹل ایجنڈا“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ پاکستان کو ” ڈیجیٹل پاکستان“ بنانے کے لئے حکومت انتہائی پرعزم ہے اور اس مقصد کے لئے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے پورے ملک میں براڈ بینڈ کی تفریق کو ختم کیا جاسکے تاکہ ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے ثمرات سب تک یکساں پہنچائے جاسکیں اور یہی ڈیجیٹل ترقی ملک کی معاشرتی اور معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو سکے۔

Leave a Reply