وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ووٹرز ڈے سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت نے ملک کو آئین،پاک چین اقتصادی راہداری ، موٹرویز دیں اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،ووٹ سے جمہوریت مضبوط ہو کر آمریت کا خاتمہ کرتی ہے ،2018میں پاکستان کے اندر جمہوریت کے 10سال پورے ہوجائیں گے،ووٹر ڈے پر ملک بھر کے تمام رجسٹرڈ ووٹرز بالخصوص 65فیصد یوتھ …

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت نے ملک کو آئین،پاک چین اقتصادی راہداری ، موٹرویز دیں اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،ووٹ سے جمہوریت مضبوط ہو کر آمریت کا خاتمہ کرتی ہے ،2018میں پاکستان کے اندر جمہوریت کے 10سال پورے ہوجائیں گے،ووٹر ڈے پر ملک بھر کے تمام رجسٹرڈ ووٹرز بالخصوص 65فیصد یوتھ کو عہد کرنا ہوگا کہ 2018کے عام انتخابات میں کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپناحق رائے دہی کرکے ووٹ ضرور دیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) ووٹ کے تقدس کو بحال کرنے کے لئے آواز بلند کررہی ہے ، ہمیشہ پاکستان کی جمہوریت پر شب خو ن مارا گیا ،اب تک ملک میں17وزراءاعظم آئے لیکن کسی کو بھی آئینی مدت مکمل نہیں کرنے نہیں دی گئی،ووٹ عوام کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے حکمرانوں کا خود فیصلہ کریں،جمہوریت سے ہی آمریت کا خاتمہ ممکن ہے ، اقوام نے اپنے تجربات کی روشنی میں جمہوری نظام ہی کو حکمرانی کا سب سے اچھا اور موثر ذریعہ پایا،پاکستان کا قیام جمہوری نظام کی روشن مثال قائم کرنا تھا، محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ووٹ کے تقدس کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، ووٹ در اصل نوجوانوں کے ہاتھ میں اپنے شاندار مستقبل کی کنجی کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان کے 65 فی صد نوجوان ووٹر سستے جذباتی نعروں سے بالاتر ہو کر ٹھوس زمینی حقائق اور قومی مفاد کو بنیاد بنانے کی سوچ عام کریں۔وہ جمعرات کو پاکستان انسٹیویٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پیپس) میں ووٹرز ڈے سیمنار سے خطاب کر رہیں تھیں ۔

Leave a Reply