وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے شرم تو آئی ہو گی، عمران خان سانحہ ماڈل ٹاون کے ٹھیکیدار نہ بنیں، وہ جواب دیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا اور پولیس …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے شرم تو آئی ہو گی، عمران خان سانحہ ماڈل ٹاون کے ٹھیکیدار نہ بنیں، وہ جواب دیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا اور پولیس کو کیوں مارا،انہوں نے کہا کہ پوری قوم پارلیمنٹ اورقانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والے کو سزا ملنے کے انتظار میں ہے، عمران خان آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں، وہ یہ بتائیں کہ خیبر پختونخوا میںایک ہزار سکول کیوں بند ہیں،کے پی کے میں بجلی پیداکر کے پورے ملک میں فراہم کرنے کا دعوی کہاں گیا، عمران خان نے پچھلے چار سال میں اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ ان کو اب شرم بھی نہیں آتی۔ اطالاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے شرم تو آئی ہو گی۔ عمران خان سانحہ ماڈل ٹاون کے ٹھیکیدار نہ بنیں بلکہ جواب دیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا اور پولیس کو کیوں مار۔ انہوں نے کہا کہ عمران آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں کم اندراج کی وجہ سے ایک ہزار سکول بند ہو گئے ہیں۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پوری قوم، پارلیمنٹ اورقانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والے عمران خان کی سزا کے انتظار میں ہیں۔

Leave a Reply