وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی وادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا ایرانی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی وادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گذشتہ30,35سالوں میں دہشت گردی کے موذی مرض نے دیمک کی طرح پاکستان کی ثقافت، قومی ورثہ اور فلمی صنعت کو نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت نے ساڑھے چار سال کے دوران سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت کامیاب اور موثر حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردی …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی وادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گذشتہ30,35سالوں میں دہشت گردی کے موذی مرض نے دیمک کی طرح پاکستان کی ثقافت، قومی ورثہ اور فلمی صنعت کو نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت نے ساڑھے چار سال کے دوران سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت کامیاب اور موثر حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے‘ مسلح افواج اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںبہت قربانیاں دیں، ابھی سفر جاری ہے‘ پاکستانی عوام نے تاثر کی جنگ میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہے، امن و امان کی بہتر صورتحال پر پاکستان میں بین الاقوامی میچز اور بین الاقوامی فیسٹیول سمیت دیگر عالمی سطح کی سرگرمیاں بھی بحال ہوچکی ہیں، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے لئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ملک میں فلمی صنعت کی بحالی ہے‘عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کے لئے فلم بہترین کردار ادا کرسکتی ہے، پاکستان میں فلم ڈائریکٹوریٹ کے قیام پر بھی کام کیا جارہا ہے ۔وہ پیر کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے ) اور ایرانی سفارتخانے کے کلچرل ونگ کے اشتراک سے سات روزہ ایرانی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کے ہمراہ شمعیں روشن کر کے اور کیک کاٹ کر فلم فیسیٹول کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیسٹیول منعقد کرنے پر ایرانی سفارتخانے کے مشکور ہیں‘ ایرانی فلم فیسٹیول پی این سی اے اور لوک ورثہ میں ہوگا۔

Leave a Reply