وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پاک چین کلچرل کاروان کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا نظریہ ہے‘جمہوری عمل کے استحکام کے باعث یہ منصوبہ کامیابی کے منازل طے کر رہا ہے، سی پیک کی کامیابی جمہوریت کے تسلسل اور استحکام سے مشروط ہے‘خنجراب سے شروع ہونے والا مشترکہ کاروان سی پیک ملک کے …

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا نظریہ ہے‘جمہوری عمل کے استحکام کے باعث یہ منصوبہ کامیابی کے منازل طے کر رہا ہے، سی پیک کی کامیابی جمہوریت کے تسلسل اور استحکام سے مشروط ہے‘خنجراب سے شروع ہونے والا مشترکہ کاروان سی پیک ملک کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا 19 نومبر کوگوادر میں اختتام پذیر ہوگاجس میں چین اور پاکستان کے آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے‘ملک میں جمہوری استحکام ‘قانون نافذکرنے والے اداروں ‘مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے ، آج پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے جارہا ہے ‘بین الاقوامی میڈیا بھی ہماری کامیابیوں کا اعتراف کر رہا ہے ،پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے حوالے سے ہر روز عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں ‘متعدد عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے یہ ہی ہماری اصل کامیابی ہے ،ملک میں امن قائم ‘ ثقافتی سرگرمیاں جاری اورفلم انڈسٹری بحالی کے سفر پر گامز ن ہے۔وہ جمعہ کی شام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پاکستان چین کلچرل کاروان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ چین سفارتخانے کے کلچر ل قونصلر یو ای ‘منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) مسعود ملک ‘ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس جمال شاہ ‘پرنسپل انفارمیشن آفیسر سلیم بیگ ‘وزارت اطلاعات کے افسران اور دونوں ممالک کے آرٹسٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس سی پیک کلچرل کاروان کا مقصداقتصادی راہداری کے تمام پہلووں کو اجاگرکرناہے‘سی پیک نہ صرف معاشی بلکہ سماجی و ثقافتی رابطوں کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی رابطوں کے استحکام سے اقتصادی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں‘امن کیلئے کامیاب کوششوں کی بدولت آج ہم ثقافتی ترویج کی بات کرتے ہیں۔

Leave a Reply