اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ روز نئی کہانی روز نیا جھوٹ ‘ جھوٹی کہانی کو مزید جھوٹ بول کر سچ ثابت نہیں کیا جاسکتا‘ آج عدالت میں عمران خان نے حیران کردیا‘ ان کے وکیل کہتے ہیں کہ پاناما کو ایک طرف رکھ دیں اور پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی تقریر پر بات کریں‘ ہم کیس لڑنے …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ روز نئی کہانی روز نیا جھوٹ ‘ جھوٹی کہانی کو مزید جھوٹ بول کر سچ ثابت نہیں کیا جاسکتا‘ آج عدالت میں عمران خان نے حیران کردیا‘ ان کے وکیل کہتے ہیں کہ پاناما کو ایک طرف رکھ دیں اور پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی تقریر پر بات کریں‘ ہم کیس لڑنے آئے تھے پاناما کا اور جواب دیں رہے ہیں پارلیمنٹ میں تقریر کا‘ خان صاحب آپ نے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا ‘ الزام لگایا ‘ احتجاجی اور انتشاری سیاست کی اور پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کی‘ اس دفعہ آپ کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا ‘ اس ملک میں ہتک عزت کے قوانین موجود ہیں‘ آپ کو جواب دینا ہوگا آپ نے جھوٹ کیوں بولا‘ آپ نے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم پر الزام کیوں لگایا‘ قانونی عدالت میں آپ جواب نہیں دے سکے مگر عوام کی عدالت میں آپ کو جواب دینا ہوگا‘ محمد نوازشریف پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم ہیں اور ان کی سیاست صرف سچائی اور قوم کی خدمت پر مبنی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا موقف آج عدالت میں یہ تھا کہ پاناما پیپرزکیس کو ایک طرف رکھ دیں اور وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر پر توجہ مرکوز کی جائے۔وہ پاناما کیس لڑنے آئے تھے جس سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں تھا اور یہی موقف پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم محمد نوازشریف کا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ عدالتیں ثبوت پر فیصلے سناتی ہیں لیکن عمران خان کو عادت ہے کہ وہ عدالت کے باہر ایک عدالت لگاتے ہیں اور اس میں جھوٹ بولتے ہیں اور پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔








