وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی اے آر وائی اور بول کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی اے آر وائی اور بول کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت مسلم لیگ (ن) میڈیا سمیت تمام طبقات کے احترام اور اختلافی نقطہ نظر کو برداشت کرنے پر یقین رکھتی ہے، کسی کے ساتھ بدتہذیبی اور بدسلوکی مسلم لیگ )ن( کا کلچر نہیں، مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و …

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی اے آر وائی اور بول کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت
مسلم لیگ (ن) میڈیا سمیت تمام طبقات کے احترام اور اختلافی نقطہ نظر کو برداشت کرنے پر یقین رکھتی ہے، کسی کے ساتھ بدتہذیبی اور بدسلوکی مسلم لیگ )ن( کا کلچر نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی اور بول کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میڈیا سمیت تمام طبقات کے احترام اور اختلافی نقطہ نظر کو برداشت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی اور احترام پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے ساتھ بدتہذیبی اور بدسلوکی مسلم لیگ )ن( کا کلچر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا ہر کارکن اور سپاہی اس لیگی روایت پر کاربند رہے گا۔

Leave a Reply