وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پی این سی اے میںثقافتی میلے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثقافتی تعلقات دنیا بھر کے ممالک کے مابین عوام سے عوام کے رابطوں کے فروغ کا ذریعہ ہوتے ہیں،ہم امن پسند ملک ہیں ہماری ثقافت اور قومی ورثہ ہی ہماری اصل پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ہمیں ہماری ثقافت اور نوجوانوں کی فعالیت کے نام سے …

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثقافتی تعلقات دنیا بھر کے ممالک کے مابین عوام سے عوام کے رابطوں کے فروغ کا ذریعہ ہوتے ہیں،ہم امن پسند ملک ہیں ہماری ثقافت اور قومی ورثہ ہی ہماری اصل پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ہمیں ہماری ثقافت اور نوجوانوں کی فعالیت کے نام سے جانے ، ہم ثقافت فن اور قومی ورثے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے لڑ یں گے، چینی پاکستان کو اور پاکستانی چین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ، چین سے پاکستان کے تعلقات ثقافتی اقدار اور ورثہ پر مشتمل ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں چائنی کلچرل سنٹر کاپاکستان میں چینی سفارتخانہ کے تعاون سے منعقدہ ”ردھم آف لیاﺅ لیائی“ثقافتی میلے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔تقریب میں پاکستان میں چین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ےاﺅ جنگ،پی این سی کے ڈائریکٹر جنرل سید جمال شاہ،چینی سفارتخانہ کے کلچرل قونصلر یو یی اور چائنہ کلچرل سنٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹرلی شو نے شرکت کی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثقافتی تعلقات دنیا بھر کے ممالک کے مابین عوام سے عوام کے رابطوں کے فروغ کا ذریعہ ہوتے ہیں اور پی این سی اے دنیا بھر سے ثقافتی طائفے لانے اور انھیں پی این سی اے میں پرمارمنس کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Reply