وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت آئی پی ای ایم سی کا اجلاس تعلیم کے قومی کم سے کم معیارات کی منظوری دی گئی اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) نویں بین الصوبائی وزراءتعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) نے قومی کم سے کم تعلیمی معیارات کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ طور پر اجراءکر دیا۔ منگل کو وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ …
وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت آئی پی ای ایم سی کا اجلاس
وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت آئی پی ای ایم سی کا اجلاس
تعلیم کے قومی کم سے کم معیارات کی منظوری دی گئی
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) نویں بین الصوبائی وزراءتعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) نے قومی کم سے کم تعلیمی معیارات کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ طور پر اجراءکر دیا۔ منگل کو وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت آئی پی ای ایم سی کا اجلاس ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں تعلیم کے قومی کم سے کم معیارات کی منظوری دی گئی اور اس کا باضابطہ طور پر اجراءبھی کر دیا گیا۔ اجلاس میں وزیر مملکت نے تمام صوبائی وزراءاور تعلیم کے محکموں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تعلیم کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ اجلاس میں تمام صوبوں نے سال کے دوران کامیابیوں، پروگرام اور اقدامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں اپنے علاقوں میں سکولوں نہ جانے والے بچوں تک رسائی کیلئے غیر رسمی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے مزید کوشش کریں اور اس سال اپنے کل بجٹ کا 25 فیصد تعلیم کیلئے مختص کریں۔








