وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کا ٹی آئی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈا کے مطابق ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان (ٹی آئی پی) کے معاملات کو ہر قیمت پر سٹریم لائن کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں ٹی آئی پی کے بورڈ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹی آئی پی …

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈا کے مطابق ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان (ٹی آئی پی) کے معاملات کو ہر قیمت پر سٹریم لائن کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں ٹی آئی پی کے بورڈ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹی آئی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 190 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آئی پی کے امور کو درست کرنے کیلئے بورڈ نے جو مالی اور انتظامی امور کی درستگی کے اقدامات اٹھائے ہیں ان کے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہو رہے ہیں اور ان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے ٹی آئی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ ٹی آئی پی ورکرز کو صحت کی بہتر خدمات کی فراہمی اور میڈیکل بلوں وغیرہ کی بعد از ادائیگیوں کیلئے ایک نئی میڈیکل پالیسی مرتب کریں اور صارفین کو یوٹیلٹی بلوں کی فراہمی کیلئے طریقہ کار تشکیل دیں تاکہ وہ اپنے بل مقررہ مدت کے اندر باآسانی جمع کرا سکیں۔ بورڈ اجلاس میں سابقہ اجلاس میں اٹھائے گئے فیصلوں کی توثیق کی جس میں کمپنی کے مالی امور کی صورتحال طلب کی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply