وزیر مملکت انوشہ رحمان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کےلئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئیں

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن انوشہ رحمان احمد ورلڈ اکنامک فورم کے 17سے 20جنوری کو سالانہ اجلاس 2017ءمیں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہو گئیں۔ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی سالانہ اجلاس 2017ءمیں ورلڈ اکنامک فورم کے منجینگ بورڈ کی دعوت پر شرکت کر رہی ہیں اور عالمی برادری کی بدلتی ہوئی ابھرتی ٹیکنالوجیز پر خیالات کا اظہار کریں …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن انوشہ رحمان احمد ورلڈ اکنامک فورم کے 17سے 20جنوری کو سالانہ اجلاس 2017ءمیں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہو گئیں۔ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی سالانہ اجلاس 2017ءمیں ورلڈ اکنامک فورم کے منجینگ بورڈ کی دعوت پر شرکت کر رہی ہیں اور عالمی برادری کی بدلتی ہوئی ابھرتی ٹیکنالوجیز پر خیالات کا اظہار کریں گی۔ اس فورم کے اہم نوعیت کے اجلاس میں پہلی مرتبہ پاکستان سے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مدعو کیا گیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کا ڈیوس میں سالانہ اجلاس اہم ترین عالمی اجتماع ہوا ہے جس میں اعلیٰ سطح کے قائدین، حکومتی، کاروباری شخصیات، میڈیا، سوول سوسائٹی کے نمائندے اور ماہرین تعلیم شرکت کرتے ہیں اور عالمی، علاقائی اور صنعتی ایجنڈے مرتب کرتے ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کامبیاوں اور ملک کو ڈیجیٹیل پاکستان میں ڈھالنے کے لئے مسلسل توجہ دینے کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شرکت کو سالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت ڈیجٹیل اکانومی، ٹیکنالوجی میں نئی پیش رفت کی ایجاداتی پالیسی سازی اور انٹرپرینورشپ کے فروغ کےلئے سیشنوں سے خطاب متوقع ہے۔

Leave a Reply