وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیرصدارت نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ ایگنائیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (سابقہ نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ) ایگنائیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کی جنہوں نے ڈیجی سکلز ٹریننگ پراجیکٹ اور نیشنل اینکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کا کنٹریکٹ دئیے جانے کی منظوری دی۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (سابقہ نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ) ایگنائیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کی جنہوں نے ڈیجی سکلز ٹریننگ پراجیکٹ اور نیشنل اینکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کا کنٹریکٹ دئیے جانے کی منظوری دی۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن انوشہ رحمان نے پشاور نیشنل ایکوبیشن سینٹر کے افتتاح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پشاوراینکیوبیشن سینٹر سے صوبہ خیبرپختونخوا میں جدت اور کاروبار کے نئے فعال دور کا آغاز ہوگا۔جس سے ٹیکنالوجی شعبہ میں کاروبار کے خواہاں افراد اپنے اپنے کاروبار قائم کرکے اپنی تقدیر بدل سکیں گے۔بورڈ نے ایک ملین کے ڈیجی سکلز پروگرام کی بھی منظوری دی۔انوشہ رحمان نے کہا کہ ڈیجی سکلز پروگرام انڈسٹری اور اکیڈیمیاکے مابین دوریاں ختم کرنے کے لیے شروع کیا جارہا ہے اور یہ دوریاں مناسب تربیت اور ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے ختم کی جائیں گی۔

مزید خبریں