وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال پر سیاست مایوس کن ہے، عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ کو نہیں بدل سکتے، 1990ءمیںمحمدنواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کی ساری مشینری کو ڈیوٹی فری کرایا، شوکت خانم کےلئے زمین دی، عمران خان اگر احسان مند نہیں ہو سکتے تو احسان فراموش بھی نہ ہوں وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان اسلام آباد ۔ …

عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال پر سیاست مایوس کن ہے، عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ کو نہیں بدل سکتے، 1990ءمیںمحمدنواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کی ساری مشینری کو ڈیوٹی فری کرایا، شوکت خانم کےلئے زمین دی، عمران خان اگر احسان مند نہیں ہو سکتے تو احسان فراموش بھی نہ ہوں
وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال پاکستان کےلئے فخر ہے جو پاکستانیوں کا ہسپتال ہے اور نواز شریف کا تحفہ ہے۔ جمعرات کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 1990ءمیں نواز شریف جب وزیراعلیٰ تھے تو عمران خان کو شوکت خانم کےلئے زمین دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر احسان مند نہیں ہو سکتے تو احسان فراموش بھی نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال پر سیاست مایوس کن ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ کو نہیں بدل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کی ساری مشینری کو ڈیوٹی فری کرایا جبکہ اتفاق نے ہسپتال کی ساری مشینری پر ڈیوٹی دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی والدہ ایک اچھی خاتون تھیں جن کے نام پر شوکت خانم ہسپتال کا نام رکھا گیا تھا، اگر وہ اپنی والدہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار لیتے تو آج بہتر انسان ہوتے۔

مزید خبریں

Leave a Reply